بلدیاتی اداروں کے شعبہ ہیلتھ میں ضم ریٹائرڈ ملازمین خوار

بلدیاتی اداروں کے شعبہ ہیلتھ میں ضم ریٹائرڈ ملازمین خوار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بلدیاتی اداروں کے شعبہ ہیلتھ کے محکمہ صحت میں ضم ہونے والے ریٹائر ملازمین رل گئے اڑھائی سال سے زائد عرصہ کی پنشن التواء کا شکار ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ۔۔۔

 عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود پنشن اور بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران پر توہین عدالت کے لیے رجوع کررہے ہیں محکمہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادائیگیوں کے لیے گرانٹ کم جاری ہو رہی ہے آئندہ چند روز میں ان ملازمین کو تین سے چار ماہ کی پنشن ادا کر دی جائے گی جبکہ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ پھر تین چار ماہ بعد چند ماہ کی پنشن دی جائے گی اس طرح ہمارے بقایاجات کم ہونے کے بجائے بڑھ جائینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں