قیمتی رقبے اونے پونے داموں پر لیز پر دینے کی چھان بین

قیمتی رقبے اونے پونے داموں پر لیز پر دینے کی چھان بین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے حالیہ سالوں کے دوران اثرورسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے۔۔۔

 اہم مقامات پر واقع اربوں روپے مالیتی سرکاری رقبوں کو اونے پونے داموں لیز پر سیاسی آشیر باد پر منظور نظر افراد کو دینے کے حوالے سے چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نیلامیوں سمیت دیگر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیاں متعلقہ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے ہوئیں مزید براں مارکیٹ ویلیو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ان سے کم کرائے بھی مقرر کئے گئے ، اس سلسلہ میں قائم ڈویژنل و ضلعی سکروٹنی کمیٹیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں