فیکٹری ایریا کے قریب غیر قانونی اسٹینڈ ختم،دو ویگنیں تھانوں میں بند

فیکٹری ایریا کے قریب غیر قانونی  اسٹینڈ ختم،دو ویگنیں تھانوں میں بند

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس نے خوشاب روڈ پر فیکٹری ایریا کے قریب غیر قانونی اسٹینڈ ختم کروا کر دو ہائی ایس ویگنیں پکڑ کر تھانہ میں بند کر دیں بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔

 مذکورہ مقام پر ہائی ایس ویگنوں کے ڈرائیورز نے از خود اسٹینڈ بنا کر یہاں سے سواریاں اٹھانے اور اتارنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا جس سے ٹریفک کی آمد ورفت متاثر ہو رہی تھی ، کاروائی کے دوران گاڑیوں کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ ا ن کے ڈرائیورز تصور حسین اور شفقت کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں