ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، اہداف،عوامی سہولیات کا اجلاس

 ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، اہداف،عوامی سہولیات کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں ضلع سرگودہا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت، اہداف اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، سی ای او میونسپل کارپوریشن، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے شفیق نیازی، ایکسین ہائی وے ملک گلفام اعوان، افسران ایس ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شریک ہوئے ۔ اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے کمشنر کو گزشتہ ہفتے کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں کی رفتار، درپیش چیلنجز اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہری سہولیات سے متعلق جاری اقدامات اور ان کے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ ٹائم لائنز کے اندر مکمل کیے جائیں اور کام کے معیا ر پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔کمشنر نے پی ایچ اے حکام کو ضلع بھر کے تمام پارکس کی سائز، لوکیشن اور موجودہ حالت سے متعلق تفصیلات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہائی وے 47 فلائی اوور کے قریب موجود نجی بس اڈوں کی شہر سے منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ متعلقہ مالکان کو طلب کر کے انہیں عوامی ردعمل اور ٹریفک مسائل سے آگاہ کیا جائے تاکہ شہر میں آمد و رفت کو بہتر بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں