چائلڈ لیبر کے خاتمہ کیلئے فیکٹریوں وغیرہ کے معائنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرگودھا ریجن میں چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کیلئے فیکٹریوں او ردیگر کاروباری جگہوں کا از سر نو معائنہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔۔
ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ ادارے نے چائلڈ لیبر کے حوالے سے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کی صورتحال مخدوش قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ بیشتر جگہوں پر کاروباری مراکز ،ورکشا پس ،ہوٹلز،کاٹیج انڈسٹریز پر بچوں سے مشقت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ایک سال کے دوران کی جانیوالی کاروائیوں اور مقدمات کے اندراج کے ذریعے سرکاری ریکارڈ تو بھرا جا رہا ہے تاہم زمینی حقائق برعکس ہیں، جس پر حکومت کی جانب سے ضلعی افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ سرویلنس شعبہ کو فعال کر کے کام کرنیوالے جگہوں، فیکٹریوں، ورکشابوں،مارکیٹوں او ربازاروں کے دورے کر کے چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔