ڈی پی او کے تھانہ ساہیوال اور چوکی فروکہ کے اچانک دورے

ڈی پی او کے تھانہ ساہیوال اور چوکی فروکہ کے اچانک دورے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے تھانہ ساہیوال کا اچانک دورہ کیاڈی پی او نے۔۔۔

 تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، ملازمین کی بیرکیں، فرنٹ ڈیسک رومز اور تھانہ جات کے ریکارڈزکا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند ملزمان کے بارے میں بریفنگ لی، جس کے بعد ڈی پی او محمد صہیب اشرف چوکی فروکہ پہنچ گئے ،جہاں وزٹ کے دوران انہوں نے حوالات چوکی میں بند ملزمان کے ریکارڈ کا جائزہ لنے کے ساتھ ساتھ چوکی کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ تھانے میں آنے والے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں،شہریو ں سے عزت واحترام سے پیش آئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں