چوک دروازہ چکوالا اور پھلروان روڈ سے تجاوزات ختم نہ ہوسکیں

بھیرہ(نامہ نگار )قبضہ مافیا کی ہٹ دھرمی، قانون شکنی اور مبینہ سیاسی مداخلت کے باعث چوک دروازہ چکوالا اور پھلروان روڈ سے تجاوزات تاحال ختم نہ ہو سکیں تجاوزات کے باعث چوک میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔۔۔
جبکہ راہگیروں خصوصاً خواتین اور بچوں کے لیے گزرنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جیسے ہی انتظامیہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے حرکت میں آتی ہے ، مبینہ سیاسی دباؤ حائل ہو جاتا ہے جس کے باعث کارروائی مؤثر انداز میں مکمل نہیں ہو پاتی اور تجاوزات جوں کے توں قائم رہتی ہیں محمد الیاس، اختر علی، غلام یاسین، محمد عمران اور شاہد علی نے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیتے ہوئے تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کا نظام بہتر اور عوام کو ریلیف مل سکے ۔