قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا ،جاوید اقبال رضوی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈویژنل رہنماء تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال رضوی نے کہا ہے کہ قرضوں سے نجات کیلئے پوری قوم کو ملکر کام کرنا ہوگا ملکی قرضے معیشت کی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔
جس سے عوام خوشحالی کی بجائے قرضوں کے بوجھ تلے دبی جارہی ہے اگر بروقت قرضوں کی ادائیگی کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان غریب عوام کو بہا کر لے جائیگا ، مہنگائی میں اضافے سے قوم مزید کئی کھرب روپے کی مقروض ہوچکی ہے اور ہر پاکستانی کا قرضہ اڑھائی لاکھ سے تجاوز کرگیا ہے پاکستان میں پیدا ہونیوالا بچہ بھی مقروض پیدا ہوگا ضرورت اس امر کی ہے کہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی قانون سازی کی جائے حکومت نے عوام کو زندہ درگو کردیا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔