بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور اب تک ہونیوالی کاروائی کی رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے تحت بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور اب تک ہونیوالی کاروائی کی رپورٹ طلب کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن سرگودھا میں انتہائی سست روی کا شکار ہے اور نہ ہی صوبائی حکام کو اس حوالے سے ہونیوالی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا جس پر گزشتہ روز کمشنر ان لینڈ ریونیو کی جا نب سے ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریونیو سے مطلوبہ تفصیلات جلد از جلد ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔