فورتھ شیڈول ،فرقہ واریت میں ملوث افراد پر نظر رکھنے کاحکم

 فورتھ شیڈول ،فرقہ واریت میں ملوث افراد پر نظر رکھنے کاحکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزارت داخلہ کی طرف سے سرویلنس رپورٹس کی بنیاد پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں فورتھ شیڈول اورفرقہ واریت کے سابقہ واقعات میں ملوث افراد پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سول ایڈمنسٹریشنز کو سرگودھا سمیت ریجن بھر کے فورتھ شیڈول میں شامل شخصیات و افراد کی ان کے علاقوں میں موجودگی اور بغیر اطلاع دیئے دوسرے شہروں میں روانگی کے حوالے سے نگرانی کے عمل کو تیز کرنے کا کہا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایسے افراد کی فہرستیں مرتب کرنے کے علاوہ ان افراد کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے ، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں