سرکاری ہسپتالوں کے ٹیکنیشنر مافیا کا نجی لیبارٹریوں سے گٹھ جوڑ

سرکاری ہسپتالوں کے ٹیکنیشنر مافیا کا نجی لیبارٹریوں سے گٹھ جوڑ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیکنیشنر مافیا نجی لیبارٹریوں سے گٹھ جوڑ کرکے غریب عوام کو لوٹنے لگے بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں حکومت کی جانب سے دستیاب ٹیسٹ اور ایکسرے وغیرہ کروانے کیلئے مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹریوں کا راستہ دکھایا جاتا ہے۔

اکثر ٹیکنیشنز پرائیویٹ لیبارٹریوں میں بھی ملازمت کرتے ہیں جن کو سرکاری ہسپتالوں سے مریض ٹیسٹ کیلئے لانے پرکمیشن بھی دیا جاتا ہے مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پریشانی کے عالم میں مجبورا اپنے پیاروں کی جان بچانے کیلئے باہر سے ٹیسٹ کروانے پڑتے ہیں جو انتہائی مہنگے ہوتے ہیں حکومت اور ارکان اسمبلی اس طرف خصوصی توجہ دیں تاکہ ٹیکنیشن مافیا سے مریض بچ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں