واٹر سپلائیوں میں عملہ کی کمی کے باعث پانی کی فراہمی متاثر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے زیر اہتمام چلنے والی واٹر سپلائیوں میں عملہ کی کمی کے باعث شہر میں پینے کی فراہمی متاثر ہونا شروع ہو گئی ہے۔
جس سے آپریٹرز 24 ،24 گھنٹے ڈیوٹی دینا پڑ رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن شعبہ واٹر ورکس ملازمین کی تعداد 142 ہے جن میں سے 29 ریٹائر ہو چکے ہیں جبکہ 27 ملازمین دیگر برانچوں میں کام کر رہے ہی ان ملازمین میں چوکیدار سپروائزر آپریٹر لائن مین پائپ فٹر ہیں آپریٹر کی کمی کے باعث ایک ملازم کو 24 ،24 گھنٹے پڑ رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا واٹر سپلائی سکیم ہینڈ اوور نہ لینے کی ملازمین کی کمی بھی وجہ ہے ۔