17سکیل کا اکاؤنٹس آفیسر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن سرگودھا نے 17سکیل کے اکاؤنٹس آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق محمداحمد دین شاہ نے درخواست گزاری کہ شاہوار سنبل بیوہ ثناء اﷲ کی پنشن کی بحالی اور بقایاجات کی وصولی کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آکاؤنٹس آفیسر محمد حسنین شاہ30ہزار روپے طلب کر رہا ہے ۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھانے ناصر عزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی کوریڈ کرنے کا حکم دیاعزیز خان، سرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی نے اینٹی کرپشن میانوالی کی ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ، سول جج کی نگرانی میں ریڈ کر کے ملزم محمد حسنین شاہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آکاؤنٹس آفیسر میانوالی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔اور اْس کے قبضے سے 30ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔