ڈائریکٹر لیبر مدثر رضوان خان کا چیمبر آفس کا دورہ ،خواجہ یاسر قیوم سے ملاقات

ڈائریکٹر لیبر مدثر رضوان خان کا چیمبر  آفس کا دورہ ،خواجہ یاسر قیوم سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر لیبر مدثر رضوان خان نے چیمبر آفس کا دورہ کیا اور خواجہ یاسر قیوم صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے ملاقات کی۔

 دوران ملاقات حکومت پنجاب کی مزدوروں کے حوالے سے جاری منصوبہ جات کے متعلق بریف کیا ڈائریکٹر لیبر نے مزدوروں کی صحت اور کام پر حفاظتی انتظامات کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ دوران میٹنگ کم از کم اجرت اور دیگر لیبر قوانین کی عمل داری پر گفتگو کی، خواجہ یاسر قیوم صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے قوانین، کم از کم اجرت اور لیبر لاز پر عمل درآمد اور پیشہ ورانہ صحت اور حفاظت کے حوالے سے جاری حکومت کے اقدامات کو سراہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں