یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

یونیورسٹی آف سرگودھا میں لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا میں کیریئر ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران طلبہ وفارغ التحصیل افراد کی ذاتی وپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغازہو گیا۔

 پروگرام کی پہلی ورکشاپ انگریزی زبان وابلاغی مہارتوں پر مبنی تھی، جو سی ڈی سی ہال میں منعقد ہوئی۔ اس افتتاحی سیشن میں انگلش ڈیپارٹمنٹ کی لیکچرروردہ نعیم نے پڑھنے ، لکھنے اور سننے جیسے اہم پہلوؤں پر مبنی ایک متحرک اور انٹرایکٹو لیکچر دیا۔سیشن میں تقریباً 100 طلبہ نے شرکت کی۔یہ پروگرام متعدد تکنیکی اور ابلاغی مہارتوں پر مشتمل ورکشاپس کا سلسلہ ہے ، جس کا مقصد تخلیقی سوچ، خود انحصاری اور جدت کو فروغ دینا ہے ۔ محدود روزگار کے مواقع کے پیشِ نظر سی ڈی سی کا یہ اقدام بروقت اور مؤثر ہے ، جو طلبہ کو خود اعتمادی اور وہ مہارتیں مہیا کرتا ہے جو انہیں روایتی ملازمتوں کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ اور خود روزگاری کے مواقع کے لیے تیار کرتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں