محرم الحرام:کمشنر آر پی او کا تحصیل بھلوال کی امام بارگاہ کا دورہ

محرم الحرام:کمشنر آر پی او کا تحصیل بھلوال کی امام بارگاہ کا دورہ

سرگودہا (سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان اور ریجنل پولیس آفیسر شہزاد آصف خان نے محرم الحرام کی تیاریوں کے سلسلے میں تحصیل بھلوال میں مرکزی امام بارگاہ اور مرکزی جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے جلوس و مجالس کے منتظمین، مختلف مکاتبِ فکر کے علماء کرام اور عمائدین علاقہ سے ملاقات کی اور محرم الحرام کے دوران امن و امان، ضابطہ اخلاق اور انتظامی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈی پی او صیہب اشرف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ افسران نے مرکزی جلوس کے روٹ، مجالس کے مقامات، داخلی و خارجی راستوں، سیکورٹی پوائنٹس اور سہولیات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر تحصیل و ضلع امن کمیٹیوں کے اراکین بھی موجود تھے ، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے کہا کہ محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے اور برداشت کے ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا، اور کسی قسم کی قانون شکنی یا اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں