فاروقہ:بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)فاروقہ اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش جل تھل ایک ہو گیا جمعرات کی صبح 2بجے کے بعد کبھی ہلکی کبھی تیز بارش شروع ہو گئی۔۔۔
جو 9بجے تک جاری رہی جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا بارش اور موسم ابر آلود ہونے اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خشگوار ہو گیا اورایک ماہ سے جاری گرمی کا خاتمہ ہو گیامحکمہ مو سمیات نے مذید بارشوں کی پشین گوئی کر رکھی ہے ۔