یوم عاشورہ کا جلوس تحصیل شاہ پور میں عقیدت اور محبت کی فضاء میں مکمل ہوا،ارکان امن کمیٹی
شاہ پور (نمائندہ دنیا )تحصیل امن کمیٹی کے ممبران نے کہا ہے کہ یوم عاشورہ کا جلوس تحصیل شاہ پور میں صبر، عقیدت اور محبت کی فضاء میں پُرامن طور پر مکمل ہوا۔
عشرہ محرم الحرام امن، یکجہتی اور قربانی کا پیغام دے گیا۔ہم اپنی تمام تحصیل انتظامیہ , میونسپل کمیٹی شاہ پور صدر،پولیس ،سکیورٹی برانچ،اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،ریسکیو1122,واپڈا،محکمہ صحت ،ٹیم ستھرا پنجاب ودیگر محکمہ جات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے میں رکھنے کردار ادا کیا ۔