ایل پی جی استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف کریک ڈاؤن موثر بنانے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ایل پی جی استعمال کرنیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کو موثر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔۔۔
ذرائع کے مطابق تمام بس ٹرمینلز پر کارروائی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے اورسیکرٹری آر ٹی ایز کی ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں تاہم اس کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک بڑی تعداد غیر قانونی طور پر ایل پی جی استعمال کر رہی ہے جس پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ضلعی حکومتوں اور سیکرٹری ڈی آر ٹی ایز کو مہم کو موثر طریقے سے منطقی انجام تک پہنچانے اور چیک اینڈ بیلنس بڑھانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ،غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والوں کیخلاف بھی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔