ضلعی انتظامیہ بھی گرانفروشی اورتجاوزات کیخلاف ایکٹو ہوگئی

ضلعی انتظامیہ بھی گرانفروشی اورتجاوزات کیخلاف ایکٹو ہوگئی

جوہرآباد (نمائندہ دنیا )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے تشکیل دی جانیوالی پیرا فورس کے فعال ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ بھی گرانفروشی اورتجاوزات کیخلاف دوبارہ حرکت میں آگئی۔

 گزشتہ روزڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہر آباد جنوبی بازار ،لائبریری چوک، کالج چوک ،جوہر آباد میں تھوک ،پرچون چینی بیچنے والی دوکانوں پر جا کر اشیائے ضروریہ کے نرضوخوں کی پڑتال کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیااللہ نے بلدیاتی اداروں و دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ جوہر آباد اور خوشاب کے مختلف علاقوں میں مارکیٹوں اور بازاروں کے ہنگامی دورے کئے ، اس دوران گرانفروشی کے مرتکب دوکانداروں کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور متعدد دکانداروں کو وارننگ دی گئی، ڈپٹی کمشنر خوشاب محترمہ فروہ عامر نے خوشاب اور جوہر آباد میں انٹی انکروچمنٹ سٹاف کے آپریشن کے بعد دوبارہ سر اٹھانیوالی تجاوزاٹ کیخلاف فوری اور موثر کاروائی کرنے کے ا حکامات جاری کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں