5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں

 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر کے بھارتی فوجی محاصرے کو چھ سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو یومِ استحصال کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا۔

 حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ سرگودہا نے مختلف تقریبات اور سرگرمیوں کا شیڈول جاری کر دیا ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر نگرانی یومِ استحصال کی مناسبت سے ضلعی سطح پر عوامی شرکت اور کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے تفصیلی پلان ترتیب دیا گیا ہے ۔ ضلعی سطح پر مرکزی تقریب 5 اگست صبح 9 بجے سرگودہا آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی جس میں پرچم کشائی، کشمیریوں سے یکجہتی، سیمینار اور ریلی نکالی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں شجرکاری مہم بھی چلائی جائے گی جس کی نگرانی ڈی جی پی ایچ اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کریں گے ۔ضلعی و تحصیل دفاتر کی یکساں برانڈنگ، عوامی ریلیوں کا انعقاد اور شہر کے اہم مقامات پر پاکستانی و کشمیری پرچموں کی تنصیب بھی پلان کا حصہ ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں تقریری مقابلے اور سیمینارز کے علاؤہ دیگر سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے اہلیان سرگودہا سے کہا ہے کہ وہ یومِ استحصال کشمیر کے پروگرامز میں بھرپور شرکت کریں تاکہ کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور پیغام دیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں