14اگست :الیکٹرک بسوں کا منصوبہ تاخیر کاشکار ہونیکا خدشہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث 14اگست سے شروع کئے جانے والا الیکٹرک بسوں کو چلانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔۔۔
ذرائع کے مطابق ان بسوں کے لیے بنائے جانے والے سٹینڈز اورچارجنگ پوائنٹ تاحال نہیں بن سکے یہ منصوبہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں شروع کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے عارضی طور پر جنرل بس سٹینڈ پر چار بیس ان الیکٹرک بسوں کے لیے مختص کر دیئے گئے ہیں جہاں پر چارجنگ پوائنٹ بنائے جارہے ہیں سرگودھا کے لئے 48بسیں سرگودھا پہنچ گئی ہیں بسوں کو چلانے کے لیے ٹھیکہ دیا گیا ہے یہ بسیں سرگودھا سے تمام تحصیلوں کو ہر گھنٹے بعد روانہ ہونگی ان بسوں کی نگرانی سیکرٹری آر ٹی اے کرینگے ۔