بکھربار میں جشن آزادی پر 5ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

بکھربار میں جشن آزادی پر 5ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

شاہپور صدر (نامہ نگار )شاہ پور کے گاؤں بکھر بار کے نوجوانوں نے جشن ازادی کو بالکل ہی نئے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔

 بکھر بار کے سماجی سیاسی رہنما مہر احمد یار بکھر کی قیادت میں گاؤں کے تمام نوجوانوں نے متفقہ طور پر 14 اگست تک گاؤں میں پانچ ہزار سے زائد پودے لگانے کا فیصلہ کیا ہے گاؤں کے نوجوانوں اور بچوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پاکٹ منی سے پودے خریدیں گے اپنے گاؤں کو سر سبز بنانے کے لیے پودے لگائیں گے اور ایک نئی مثال قائم کریں گے مہر احمد یار بکھر کا کہنا ہے کہ ہم جشن ازادی تو بھرپور طریقے سے منائیں گے ہی لیکن اس کو مزید یادگار بنانے کے لیے شجرکاری مہم کے تحت اپنے پورے گاؤں اور گرد و نوا حکے علاقوں میں ہزاروں نئے پودے بھی لگائیں گے ان کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں کے لوگ باشعور اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں ،ایک باجا خریدنے کی بجائے ایک پودا خریدا جائے ملک کے مستقبل میں اپنا حصہ ڈالا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں