سالم مویشی منڈی میں ناجائز منافع خوری ،15افراد گرفتار

سالم مویشی منڈی میں ناجائز منافع خوری ،15افراد گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سالم مویشی منڈی میں ناجائز منافع خوری اور بے ضابطگیوں پر بڑی کارروائی، 15 افراد گرفتار، ٹھیکیدار سمیت 15 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

تفصیل کے مطابق سرگودھا میں لگائی جانیوالی یہ مرکزی مویشی منڈی ہے جو کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہ کے باعث مسائلستان بن کر رہ گئی ہیں، ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے سالم مویشی منڈی میں بے ضابطگیوں اور ناجائز منافع خوری کی شکایات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور ایکشن لینے کی ہدایت کی، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے پولیس اور ریونیو ٹیم کے ہمراہ اچانک منڈی کا دورہ کیا، جہاں شکایات کی تصدیق پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مویشی منڈی کے ٹھیکیدار مجاہد اشرف اس کے کارندوں عاشر، جاوید سمیت 15 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سالم مویشی منڈی میں جانوروں کی فیس مقررہ ریٹ سے زائد وصول کی جا رہی تھی، بڑے جانوروں کی فیس پانچ سو روپے کے بجائے ساڑھے تین ہزار سے پانچ ہزار روپے اور چھوٹے جانوروں کی فیس دو سو روپے کے بجائے دو ہزار روپے وصول کی جا رہی تھی،اگر کوئی خریدار یا بیوپاری مقررہ فیس لینے کی بات کرے تو ٹھیکیدار کے گن مین اسے ہراساں کرتے ہوئے غلیظ گالیاں دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں