اسسٹنٹ کمشنر کا شربت چوک اور 23 بلاک میں دکانوں کا معائنہ

اسسٹنٹ کمشنر کا شربت چوک اور 23 بلاک میں دکانوں کا معائنہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے شربت چوک اور 23 بلاک سمیت دیگر بازاروں کی مختلف دکانوں کا اچانک دورہ کیا۔

 انہوں نے دکانوں پر چینی کی ریٹ اور دستیابی چیک کی، جہاں 173 روپے فی کلو کے حساب سے چینی فروخت کی جا رہی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے صارفین سے ملاقات کر کے صورتحال سے آگاہی لی۔اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کا کہنا تھا کہ سرگودہا کی تمام شوگر ملز میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے ، شہری صرف ضرورت کے مطابق چینی خریدیں اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں