یومِ شہدائے پولیس پر تقریب شہداء کو خراجِ عقیدت

 یومِ شہدائے پولیس پر تقریب شہداء کو خراجِ عقیدت

میانوالی (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میانوالی میں یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب میں ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے امانت اللہ خان، ملک فیروز جوئیہ اور شہداء کے لواحقین نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔تقریب کا آغاز ایس پی انویسٹی گیشن بدر منیر کی جانب سے یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھانے اور فاتحہ خوانی سے ہوا۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں