مفت کھانا،بھتہ نہ دینے پر پولیس اہلکار کی ہوٹل پر فائرنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہوٹل سے مفت کھانا اور بھتہ نہ ملنے پرموٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار نے دوکاندار پر فائرنگ کر دی ۔۔
اور فرار ہو گیا تفصیل کے مطابق کینال روڈ چونگی نمبر 9 کے قریب ہوٹل سے مفت کھانا اور بھتہ نہ ملنے پر موٹر سائیکل سوار پولیس اہلکار ذیشان نے دوکاندار پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گیا۔ جس پر تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد اکرم کی مدعیت میں اپنے ہی پیٹی بند اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے ۔