کندیاں:موٹر سائیکلوں میں تصادم، میاں بیوی زخمی
کندیاں (نمائندہ دنیا )کندیاں میانوالی لنک روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔۔
حادثہ پہوڑانوالہ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ریسکیو 1122 کے بائیک رائیڈر نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جسکے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔