رکنِ قومی اسمبلی شمائلہ رانا سے ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے رکن کی ملاقات
بھیرہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سوشل میڈیا ٹیم کے رانا سہیل احمد نے پارٹی کی یوتھ میڈیا ٹیم کی چیئرپرسن۔۔
، رکنِ قومی اسمبلی شمائلہ رانا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سوشل میڈیا پر کارکردگی کی مؤثر تشہیر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شمائلہ رانا نے رانا سہیل احمد کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا اور نوجوانوں کے کردار کو پارٹی کی کامیابی میں اہم ستون قرار دیا۔