ضلع خوشاب کے اہم عہدوں پر تعینات خواتین کی تعداد 7 ہوگئی

ضلع خوشاب کے اہم عہدوں پر  تعینات خواتین کی تعداد 7 ہوگئی

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )حکومت پنجاب نے خوشاب میں ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور دیگر ضلعی محکموں میں خواتین سربراہان کی تعیناتی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔۔۔

جس کے بعد ضلع خوشاب کے کلیدی عہدوں پر تعینات خواتین افسران کی تعداد 7سے تجاوز گئی ضلعی انتظامیہ کی باگ ڈور فروہ عامر اور محکمہ صحت خوشاب کی باگ ڈور ڈاکٹر صائمہ اکرم نیازی کے پاس ہے جبکہ حال ہی میں ضلعی پولیس کی کمان بھی ڈی پی او سیدہ عمارہ شیرازی کے ہاتھ میں دے دی گئی ، ضلع خوشاب کے دیگر کلیدی عہدوں پر فائز خواتین افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر شبانہ اجمل ، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ثمینہ بشیرچیف آفیسربلدیہ جوہر آباد حرا جاوید اور چیف آفیسر بلدیہ خوشاب سندس رابیل شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں