ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار :محمد اشرف

 ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار :محمد اشرف

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے یونین کونسل نمبر 11 کچی شہانی کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے یونین کونسل کے مقامی افراد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں اور یونین کونسل کے ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور ہر سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مقامی افراد نے ڈپٹی کمشنر کی آمد کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے فوری احکامات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں