خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

 خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے  نوسر بازوں نے شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے نوسر بازوں نے شہری سے نقدی اور موبائل فون ہتھیا لیا۔

صدر بازار میں بلال رضا نام شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے اسے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے مبینہ طور پر اسکی جیب سے نقدی اور موبائل فون چوری کر کے لے گئے ۔جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں