کچہری کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چور ی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلع کچہری میں کام کے سلسلہ میں آئے شہری کی موٹر سائیکل چور لے نکلے ۔
تھانہ کوتوالی کے علاقے ضلع کچہری کے قریب خلیل نامی شہری موٹر سائیکل کھڑی کرکے اپنے کام میں مصروف ہوگیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹر سائیکل چوری کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔