ڈی سی بھکر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ کا اچانک دورہ

 ڈی سی بھکر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ کا اچانک دورہ

کلورکوٹ (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر بھکر چو دھری اشرف نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلورکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔

 ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اور دیگر متعلقہ تحصیل افسران بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، جن میں ایمرجنسی سروسز، لیبارٹری سہولیات، ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کی صفائی ستھرائی شامل تھیں۔ انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود مریضوں سے براہِ راست ملاقات کی۔مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملے کے رویے کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں تمام بنیادی طبی سہولیات 24 گھنٹے دستیاب ہیں، جو کہ قابلِ تحسین امر ہے ۔انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر کلیم انور شاہ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، نرسنگ اسٹاف اور تمام عملے کی محنت، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں