ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا دورہ،مرمت کے کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت
میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل کا دورہ کیا۔
انہوں نے کالج کے مختلف شعبہ جات، سیکیورٹی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمان احمد لون، اسسٹنٹ کمشنر غلام مرتضیٰ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مرمت کے کام فوری مکمل کیے جائیں، صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے ، اور تعلیمی پالیسی سے متعلق مکمل بریف تیار کی جائے ۔ پرنسپل نے ادارے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔