انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،عبداﷲممتاز کاہلوں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ہمارا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے انہیں جتنا بااختیار بنائینگے ملک اتنی ہی تیزی سے ترقی کریگا پاکستان میں انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔۔۔
سابق ٹکٹ ہولڈر و پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہا کہ جمہوریت کی شمع کو جلانے کیلئے ہمیں اپنے اختلافات کو فراموش کرنا ہوگا اب ہمیں اپنے اختلافات کو بھلا کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا ہوگا۔۔ الحاج ممتاز اختر کاہلوں اور بیرسٹر عبداﷲ ممتاز کاہلوں نے کہا کہ اقتدار کی کسی کی میراث نہیں عوام نے جیسے مینڈیٹ دیا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہوگا اس میں ہی ہم سب کی بقاء ہے حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اس کیخلاف ہم سب کو سیسہ پلائی دیوار بن کر سامنے آنا ہوگا۔