جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے سپورٹس پروگرام جاری

جشن آزادی اور معرکہ حق کے  حوالے سے سپورٹس پروگرام جاری

میانوالی (نامہ نگار )ضلعی محکمہ سپورٹس اور ضلع کونسل میانوالی کے زیر انتظام ڈپٹی کمشنرخالد جاوید گورائیہ کی زیر نگرانی جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے سپورٹس پروگرام بھرپور انداز سے جاری۔

 والی بال کی حوالے سے مورخہ10 اگست 2025 کو تحصیل سپورٹس کمپلیکس میانوالی والی بال کے پہلے راؤنڈ کا میچز جاری ہیں آج کا میچ کندیاں والی بال کلب اور شاہ والی بال کلب کے درمیان ہوا۔یہ میچ شاہ والی نے 13 پوائنٹس سے جیت لیا۔دوسرا فٹ بال کا میچ میانوالی فٹ بال کلب اور قمر مشانی فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ میانوالی فٹ بال کلب نے 3 گول سے میچ جیت لیا۔جشنِ آزادی پاکستان اور معرکہ حق سپورٹس مقابلہ جات میں ضلع بھر کی بہترین اور اچھی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ان میچز کو دیکھنے کے لیے علاقے کی لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جو کہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی سپورٹس پروگرام کو دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں