تحریک لبیک ضلع سرگودھا کا تنظیمی اجلاس بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ

 تحریک لبیک ضلع سرگودھا کا تنظیمی اجلاس  بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک پاکستان ضلع سرگودھا کا تنظیمی اجلاس ڈویژنل امیر مفتی شیر محمد سیالوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں مرکزی الیکشن ٹرینر ٹی ایل پی محمد بلال قادری، نائب ناظم وسطی پنجاب میاں عرفان سلیم، الیکشن سیل وسطی پنجاب چوہدری لیاقت علی گجر، نائب امیر ڈویژن علامہ حبیب الرحمٰن، ناظم محمد شفیق نظامی، ملک نوبہار اعوان و دیگر عہدیداران نے شرکت کی ، نائب ناظم وسطی پنجاب میاں عرفان سلیم نے عہدیداران سے تنظیمی کام کے حوالے سے رپورٹ طلب کی، محمد بلال قادری نے ضلع اور پی پیز کے ذمہ داران کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفننگ دی اور تنظیمی کام کو یوسیز اور وارڈ لیول تک تیز کرنے کا ٹارگٹ دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں