کھانے پینے کی اشیا تلف،بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے
میانوالی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خالدجاوید کی ہدایات پرپنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی ٹیم کا صحت دشمن عناصرکے خلا ف گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے۔۔۔
جن میں ہوٹل،کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ،گوشت کی دوکانوں،دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ،چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں میں 22400لیٹردودھ کو چیک کیاگیا۔مختلف کاروائیوں کیموقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت7.5کلوگرام مختلف کھانے کی اشیاء، 105لیٹر مشر وبات ،4.1کلوگرام بسکٹ،39.2کلوگرام مصالحہ جات،15کلوگرام زائدالمیادچائے کی پتی،216 لیٹردودھ، 20.8 کلوگرام زائدالمیاد مٹھائی، 1کلو گرام ممنوع نمک اور 5 لیٹرآئل،10کلوگرام انڈوں کا محلو ل ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر346000روپے کا جرمانہ کیا گیا۔ مزیدبراہ چیکنگ کے دوران میانوالی میں ڈائریکٹر آپریشن نارتھ (راولپنڈی)اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں بیکری آئٹم بنانیوالے کارخانے ،مشروبات کے مشہوربرانڈکے ہول سیل ڈیلراورڈیری شاپ کو حفظان صحت کے اصولوں پرکام نہ کرنے پربھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔