پنجاب میں مفت برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

 پنجاب میں مفت برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا

شاہ پور (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )حکومت کی جانب سے پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز میں تبدیلی کا مقصد شہریوں کو طویل پراسیس سے بچانا ہے تاکہ ان کے وقت اور پیسوں کا ضیاع نہ ہو۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سردار عاصم شیر میکن اور اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور عابد ممتاز خان نے محکمہ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام پیدائش و وفات کے نئے رجسٹریشن رولز 2025 کے بارے میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن، ملک طاہر اعوان، مہر ضمیر الحسن جھاوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک آصف راں، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک سید آصف شاہ، جنرل سیکرٹری بار ملک اظہر حسن، شیخ جواد قمر، مہر عبدالخالق، ڈویژنل نائب صدر ملک تیمور سلطان ٹوانہ، حاجی افضل میکن، چوہدری اسلم میکن، سید امیر علی شاہ، مہر نذر، سٹی صدر راجہ فرخ قیوم، رانا مرتضی مقبول، عاطف انصاری، رمضان سیفی، قاری عبدالسمیع فاروقی، رانا اعظم خان، ملک رب نواز اعوان، محبوب بھٹی، تحصیل شاہ پور کے سیکرٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرار سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری اجمل منیر نے کہا کہ اس سیمینار کا بنیادی مقصد رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر، سہل اور عوام دوست بنانا ہے ، پنجاب میں برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 کا نفاذ کر دیا گیا ہے ، جس کے تحت برتھ و ڈیتھ رجسٹریشن بلامعاوضہ کی جا سکے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں