پولیس و میثاق سنٹر کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی دن پر تقریب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس و میثاق سنٹر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں اقلیتی برادری اور اقلیتی برادری کی تنظیموں نے شرکت کی۔۔۔
اس موقع پر اے ایس پی محمد وقار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آج اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے ، پنجاب پولیس سب کے لیے ہے ، اور ہم سب کو برابر کا تحفظ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔