چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کیخلاف کریک ڈائون
میانوالی (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر پپلاں محمد ظفراقبال کی چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے ڈیلر کے خلاف کاروائی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے چینی ذخیرہ اندوزی کرنے اور مہنگی فروخت کرنے والے دوکانداروں کا سٹاک رجسٹر اور گودام کو چیک کیا۔ راجپوت کریانہ ہرنولی اور جاوید اسڑ کریانہ ہرنولی موقعہ پر کوئی ریکارڈ ثبوت پیش نہ کرسکے ۔ اسسٹنٹ کمشنرپپلاں نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں دوکانداروں کو فی کس 15 ہزارروپے کے حساب سے مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ مزید براں ہرنولی میں ایل پی جی کی غیر قانونی ریفلنگ کرنے والے ڈیلرز کی مشین اور دیگر سامان کو قبضہ میں لیکر دوکان کو سیل کر دیا۔