حکومت اقلیتوں کیلئے مزید مؤثر اقدامات کر رہی،محمد اشرف

حکومت اقلیتوں کیلئے مزید مؤثر اقدامات کر رہی،محمد اشرف

بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ضلع کونسل ہال بھکر میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد اشرف اور رکنِ صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی تھے۔

تقریب میں سپیشل انویسٹی گیشن آفیسر شوکت علی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پادری مرقس مسیح، ماسٹر برناڈ، رانا اقبال، جمیل غوری اور مسٹر ثاقب نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے دن کا مقصد ان کے حقوق کے تحفظ اور قومی یکجہتی کے فروغ سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے ۔ حکومت پاکستان اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مزید مؤثر اقدامات کر رہی ہے ۔رکنِ صوبائی اسمبلی عامر عنایت خان شہانی نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں تمام شہری برابر کے شریک ہیں۔ اقلیتوں کو بھی ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ،پادری مرقس مسیح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وطنِ عزیز پاکستان کی ترقی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں