سیوریج بحالی کے میگا پراجیکٹ کی منظوری ، 16 ارب روپے خرچ ہونگے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے شہر کے سیوریج کی بحالی کیلئے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی جو کہ سرگودھا کی ترقی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔۔۔
گزشتہ روز وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ایک اعلی سطحی اجلاس میں میگا پراجیکٹس کے بارے مفصل بریفنگ دی گئی اور منصوبے کی افادیت بارے بتایا گیا ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے جس پر 16ارب خرچ ہو نگے ،اور فنڈ زبھی جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے ، مجوزہ منصوبہ کے مطابق شہر کی190کلومیٹر مین اور سب سیور لائنوں کی تبدیلی کیساتھ مختلف مقامات پر پہلے سے قائم ڈسپوزل ورکس کو اپ گریڈ کیا جائیگا ، سرگودہا کا سیوریج سسٹم طویل عرصے سے ناکارہ ہو چکا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اس منصوبہ کے تحت جدید انجینئرنگ کے تحت شہر کے سیوریج سسٹم کو مکمل طور پر اپ گریڈ کیا جائیگا جس سے ماحولیاتی بہتری، نکاسی آب کے مسائل کا خاتمہ اور شہریوں کو دیرپا و معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی،اس حوالے سے جوائنٹ ایکشن ٹیم تشکیل دی جا رہی ہے ، جو کہ جلد سرگودھا کا دورہ کر کے فیزبیلٹی رپورٹ پر نظرثانی کیساتھ ساتھ ابتدائی اقدامات کو حتمی دیگی جبکہ اسی منصوبہ کے تحت بارشی پا نی کی سٹوریج کے لئے کمپنی باغ میں زیر زمین ایک وسیع سٹوریج ٹینک کی تعمیر کا پروگرام بھی ہے جو ضرورت کے وقت فلٹریشن کرکے پینے کے قابل بنایا جائے گا۔