4 سالہ لاپتہ بچی کی لاش گھر کے واٹر ٹینک سے برآمد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )عظمت کالونی جوہر آباد میں گھر کی چھت پر رکھی ہوئی واٹر ٹینکی سے ملنے والی چار سالہ بچی کی نعش نے شکوک و شبہات پیدا کر دیئے سٹی پولیس جوہرآباد نے قتل کے شبہ میں بچی کے والد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔۔۔
تاہم ابھی تک کسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا ، تفصیلات کے مطابق وتہ خیل کے رہائشی ساجد سلیم خان کی 4سالہ بیٹی میرال فاطمہ لاپتہ ہو گئی تھی اس کی گمشدگی کی اطلاع پر جب پولیس ان کے گھر پہنچی تو انکشاف ہوا کہ بچی واٹر ٹینکی میں گر کر جاں بحق ہو چکی ہے ۔