تیز رفتاری سے روکنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

تیز رفتاری سے روکنے پر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنے سے منع کرنے پر ٹریفک اہلکار کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ہے ۔

تھانہ ریل بازار کے علاقے راجباہ روڈ پر ٹریفک اہلکار نے دوران ڈرائیونگ غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو روک کر اس کا چالان کیا تو ملزم کی جانب سے مبینہ طور پر پولیس ٹیم کے ساتھ مزاحمت شروع کر دی گئی اور انہیں سرکاری امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں