شہری کو قتل کرنے والا اشتہاری ملزم 5 سال بعد گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایک شہری کو قتل اور دو کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم کو 5 سال بعد گرفتار کرلیاگیا۔تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے اشتہاری ملزم عارف رسول کو گرفتار کرلیاگیا۔
ملزم کی جانب سے سال 2000 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سابقہ رنجش کی بنا پر فائرنگ کرتے ہوئے افتخار نامی شہری کو قتل اور اجمل اور غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ جس کی پولیس کو گزشتہ5سال سے تلاش تھی۔ جسے حراست میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔