ڈی ٹی او میانوالی کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا جہاز چوک میں کیمپ،آگاہی فراہم
میانوالی (نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی ٹی او میانوالی طیب علی شاہ کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے جہاز چوک میانوالی پر ٹریفک کی آگاہی کے لیے کیمپ اسٹال لگایا۔۔۔
جس میں شہریوں نے بچوں کے ہمراہ بڑی تعداد میں شرکت کی۔کیمپ میں ٹریفک پولیس افسران نے بچوں کو روڈ سیفٹی، سڑک کراسنگ، اور حب الوطنی کے موضوعات پر لیکچرز دیے ۔ مہمانِ خصوصی کا پرتپاک استقبال قومی نعروں کے ساتھ کیا گیا۔ انہوں نے بچوں میں قومی پرچم، بیجز، ربنز، جشنِ آزادی اسٹیکرز اور دیگر تحائف تقسیم کیے ۔ بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا۔ڈی پی او میانوالی نے موٹر سائیکل سواروں کو قومی پرچم بھی تحفے میں دیے ۔