اے سی کا عزاداری جلوس کے روٹ کا معائنہ،ہدایات جاری کیں

اے سی کا عزاداری جلوس کے روٹ کا معائنہ،ہدایات جاری کیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل نے شہر سے برآمد ہونے والے چہلم حضرت امام حسین ؓکے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔۔۔

 اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان، پولیس افسران اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ا اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی ستھرائی، سکیورٹی، روشنی کے انتظامات، ٹریفک کی روانی اور دیگر سہولیات کا معا ئنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ جلوس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے اور امن و امان کی فضا برقرار رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں