دفترصوبائی محتسب پنجاب کے عوامی فلاح و بہبود میں کردارپر خصوصی نشست
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )دفترصوبائی محتسب پنجاب کا عوامی فلاح و بہبود میں کردار،عوامی شکایات کیاندراج کے طریقہ کارسمیت عوامی رابطہ مہم کو موثر بنانے کیلئییونین کونسل ڈگر رہتاس چک نمبر 36 ٹی ڈی اے تحصیل و ضلع بھکر میں ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
اس موقع پر دفتر صوبائی محتسب پنجاب ریجنل آفس بھکر کے کنسلٹنٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ دفتر محتسب پنجاب عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ایک مؤثر فوری اور بلامعاوضہ پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے ۔